10.6 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

کراچی، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کی ٹیم کے ہمراہ خاتون شہری سے تکرار، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں ایک بار پھر پولیس کا شہریوں سے نامناسب رویہ سامنے آگیا، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کامران افضل کی ٹیم کے ہمراہ خاتون شہری کی گاڑی کو روک کر سوالات کرنے کی کوشش مہنگی پڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کامران افضل کی ٹیم کے ہمراہ خاتون شہری سے تکرار کی ویڈیو وائرل ہوگئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اہلکاروں نے بیچ سڑک پر شہری کی گاڑی کو روکا اور کار سے اتر کر بڑے افسر سے بات کرنے کا کہتے رہے۔

مرد اور خاتون نے گاڑی سے اترنے سے انکار کیا اور پولیس اہلکاروں کی جانب سے روکے جانے کی وجہ پوچھتے رہے۔

- Advertisement -

بعدازاں خاتون نے گاڑی سے اتر کر پولیس افسر سے بات کرنے کی کوشش کی تو ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کامران افضل کی جانب سے ویڈیو بنانے پر خاتون کا موبائل فون چھیننے کی کوشش کی گئی۔

کار میں سوار خاتون کو بلایا ہی نہیں تھا، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کامران افضل نے کہا ہے کہ ایک گاڑی نے موٹر سائیکل سوار کو کراس کرنے کی کوشش کی، ہماری گاڑی آگے نکلی تو ہمیں بھی کراس کرنے کی کوشش کی گئی، گاڑی چلانے کا طریقہ سمجھانے کے لیے ان کی گاڑی رکوانے کا کہا۔

کامران افضل کے مطابق کار میں سوار خاتون کو بلایا ہی نہیں تھا، ان کو صرف تنبیہ کرنے کے لیے روکا تھا، پولیس کو گاڑیوں کی چیکنگ کا اختیار ہے، پولیس اہلکاروں نے کار سواروں سے نرم لہجے میں بات کی۔

آئی جی سندھ نے واقعے کا 24 گھنٹے بعد نوٹس لے لیا

آئی جی سندھ نے واقعے کا 24 گھنٹے بعد نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ کو انکوائری افسر مقرر کردیا، سید کلیم امام نے کہا ہے کہ انکوائری رپورٹ دو دن میں ارسال کی جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لے لیا، مرتضیٰ وہاب

مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیا ہے جو بھی قصوروار پایا گیا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں