جمعہ, فروری 28, 2025
اشتہار

ہوائی جہاز کے کرایوں میں کمی کیلیے اہم اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: ہوائی جہاز کے کرایوں میں کمی سے متعلق مشترکہ قرارداد پیش کر دی گئی۔

جمعہ کو قرارداد صوبائی وزیر صادق عمرانی نے بلوچستان اسمبلی میں پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ سے کراچی قومی شاہراہ بند ہونے کی وجہ لوگ ہوائی جہاز پر سفر کرتے ہیں، لوگ  مجبوری  میں ہوائی جہاز کے ذریعے مریض کراچی لے کر جاتے ہیں۔

قرارداد کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی تمام ائیرلائنز نے کرایوں میں بےتحاشا اضافہ کر دیا ہے ائیرلائنز کا ایک سائیڈ کا کرایہ 70ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے صوبائی حکومت وفاق سےرجوع کر کے ایئرلائنز کے کرایوں میں کمی یقینی بنائے۔

کوئٹہ سے کراچی اور اسلام آباد کے ایئر ٹکٹس میں بے پناہ اضافہ ہو گیا۔

ان روٹس پر ایئرلائن کا 17 سے 20 ہزار روپے کا ٹکٹ 72ہزار سے ایک لاکھ روپے تک کا ہو گیا۔ اس حوالے سے چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری بلوچستان نے وزارت ہوابازی کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں ٹکٹوں کی قیمتیں بےتحاشہ بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

چیمبرآف کامرس کا کہنا ہے کہ 72ہزار سے ایک لاکھ روپے تک ایئرٹکٹ کا نوٹس لیا جائے، پی آئی اے کی پروازیں کم اور نجی ایئرلائن بےتحاشہ کرایے وصول کر رہی ہیں۔

صدر چیمبر نے کہا کہ پی آئی اے و دیگر ایئرلائنز کو کوئٹہ کی پروازوں میں اضافے کا پابند کیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں