پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کراچی میں گودام پر چھاپہ، چھپائی گئی 10 ہزار کلو چینی برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: لانڈھی کے علاقے میں واقع گودام پر چھاپے کے دوران خیرہ کی گئی 10 ہزار کلو گرام چینی برآمد کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ چینی ذخیرہ کرکے اسے مہنگے داموں فروخت کیا جانا تھا۔لانڈھی میں واقع گودام پر چھاپہ مارا گیا جہاں چھپائی گئی 10 ہزار کلو گرام چینی برآمد کرلی گئی۔

اس موقع پر برآمد کی گئی چینی کو اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں عوام کو سرکاری نرخوں پر فروخت کیا گیا۔

سستی چینی خریدنے کے لیے شہریوں کا ہجوم لگ گیا اور چینی کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان علاقہ مکینو کی بڑی تعدا اس کی خریداری کے لیے پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ چھاپوں کا خوف ختم ہوتے ہی کچھ دنوں پہلے چینی پھر سے مہنگی ہونا شروع ہو گئی ہے، حکومتی دعوے اور چینی مافیا آمنے سامنے آ گئے ہیں۔

کراچی میں چینی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے، چیئرمین ہول سیل گروسرز کے مطابق ہول سیل میں قیمت میں 3 روپے اضافے سے چینی 157 روپے فی کلو گرام ہو گئی، جب کہ ریٹیل کی سطح پر چینی کی قیمت 170 روپے ہے۔

لاہور میں بھی حکومتی دعوؤں کے برعکس چینی کی قیمت کم نہ ہو سکی، 140 روپے فی کلو والی چینی بازار میں اب بھی 160 اور 165 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں