جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

برسات کے بعد کراچی سیاست کا مرکز بن گیا، بڑی لیڈر شپ موجود

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں برسات کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے بعد کراچی توجہ کا مرکز بن گیا، ملکی بڑی لیڈر شپ کراچی میں موجود ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق برسات کے بعد کراچی سیاست کا مرکز بن گیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، سابق صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو کراچی میں موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی کراچی پہنچ رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان بھی جمعہ کے روز کراچی کا دورہ کریں گے۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ کراچی ک ےمستقبل سے متعلق بڑوں کی موجودگی میں بڑے فیصلے ہونے والے ہیں، کراچی میں ایڈمنستریٹر لانے کے لیے اسلام آباد اور کراچی میں ضلع مشورے جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: قدرتی آفت نے موقع دیا ہم میگا سٹی کو درست کریں، آرمی چیف

امکان ہے کہ متفقہ طور پر کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کے نام پر اتفاق کیا جاسکتا ہے، وفاق سے بھی کسی افسر کو کراچی کا ایڈمنسٹریٹر لگائے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف دو روزہ دورے پر کراچی پہنچے ہیں اور انہوں نے فضائی دورہ کرکے شہر کی صورتحال کا جائزہ لیا، جنرل قمر جاوید باجوہ کو کور ہیڈکوارٹرز میں بریفنگ بھی دی گئی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پیپلزپارٹی کی جانب سے ایڈمنسٹریٹر کراچی کے لیے یونس ڈھاگا کو لگائے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی جانب سے ایڈمنسٹریٹر لانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے بس ایڈمنسٹریٹر شہر قائد سے ہی ہونا چاہئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں