تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

کراچی کے علاقے گڈاپ میں موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ سہراب گوٹھ، صفورا چورنگی، گلشن معمار، پاور ہاؤس چورنگی، گلستان جوہر اور سرجانی ٹاؤن میں ہلکی بارش ہوئی۔

بارش کے بعد شہر قائد میں موسم خوشگوار ہوگیا تاہم بیشتر علاقوں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

نیشنل ہائی وے پربھی بارش ہوئی مویشی منڈی میں بارش کے بعد کیچڑ جمع ہوگیا جس سے شہریوں کو پریشانی کاسامنا ہے، سرجانی 4 کے چورنگی پر نالا اوور فلو ہوگیا اور پانی سڑک پر جمع ہوگیا۔

شاہراہ فیصل اور ڈیفنس کےعلاقے میں بھی بارش ہوئی، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، نیو کراچی اور نارتھ کراچی میں بھی بارش ہوئی۔

شہری برقی آلات کے استعمال میں احتیاط کریں، ترجمان کے الیکٹرک

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہری برقی آلات کے استعمال میں خصوصی احتیاط کریں اور ٹوٹے تاروں، کھمبوں، پی ایم ٹیز سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں۔

کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بارش میں پانی کی موٹرجیسے آلات کا غیرمحفوظ استعمال حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے پرحفاظتی اقدام کے تحت بجلی بند کی جاسکتی ہے اور کنڈے، بجلی چوری والےعلاقوں میں بھی عارضی طور پر فراہمی معطل کی جاسکتی ہے۔

کے الیکٹرک ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی فراہمی سے متعلق شکایات کے لیے 8119 پرایس ایم ایس کریں۔

Comments

- Advertisement -