منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج رات کہیں ہلکی اور تیز بارش کا امکان ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی ہے، صدر، اولڈ سٹی ایریا، ملیر، شاہ فیصل کالونی میں بوندا باندی ہوئی ہے۔

کورنگی، لانڈھی اور اطراف کے علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہوئی ہے۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج رات شہر میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے، درجہ حرارت میں کمی سے سردی میں اضافہ ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 25 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں داخل ہونے والا مغربی ہواؤں کا سلسلہ سندھ میں بھی اپنا اثر دکھائے گا، جس سے کراچی میں بھی کل گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے۔

بارش کے باعث سردی میں اضافہ متوقع ہے تاہم کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت اکیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں بارش سے فضائی آلودگی کی صورتحال میں بہتری آنے کی بھی توقع ہے جبکہ تھر، عمر کوٹ، بدین، میرپور خاص اور جامشورو میں بارش کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں