کراچی : رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی میں انتہائی مطلوب ڈاکو عامر کو گرفتار کرلیا، ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ بینک سے رقم نکلوانے والوں کو لوٹا تھا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرزاورپولیس نے اورنگی قصبہ کالونی میں مشترکہ کارروائی کی اور کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب ڈاکو عامر کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ بینک سے رقم نکلوانےوالوں کو لوٹا تھا، ملزم نے 30جولائی کو3 افراد سے ایک لاکھ4ہزار،موبائل فون چھینے، پولیس نےملزمان کا پیچھا کیا تو ملزمان نےفائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سےملزم کے 2ساتھی زخمی حالت میں گرفتارہوئے۔
ترجمان کے مطابق اس دوران مرکزی ملزم عامر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاتھا ، گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش ڈکیتی کی متعددوارداتوں کا اعتراف کیا۔
اس سے قبل کراچی میں ایسٹ پولیس نے 2مختلف کارروائیوں کے دوران 5ملزمان کو گرفتار کرکے 28سےزائدموبائل فونز،4پستول بمع راؤنڈ برآمد کرلئے تھے۔
ایس ایس پی ایسٹ قمررضاجسکانی کا کہنا تھا کہ گرفتارملزمان سنگین واداتوں میں ملوث ہیں اور تھانہ سچل،سہراب گوٹھ،سائٹ سپر ہائی وے،سرجانی،معمارمیں واداتیں کرتے تھے۔