اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کراچی میں شہریوں سے لوٹ مار اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : رینجرز اورپولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے شہریوں سےلوٹ ماراورڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار کرکے ڈکیتی میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز اورپولیس نے جٹ لائن مبارک شہیدروڈپرمشترکہ کارروائی کی ، کارروائی کے دوران شہریوں سےلوٹ ماراورڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ملزم ریحان عرف کالاسے ڈکیتی میں استعمال ہونے والااسلحہ بھی برآمد ہوا ، ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم نے ساتھیوں سمیت ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے ، ملزم نے فروری 2021 میں جمشید روڈکے ہوٹل پر ڈکیتی کی واردات کی۔

ترجمان نے بتایا کہ اسلحےکےزورپرہو ٹل میں موجودافرادکولوٹاگیا ، فوٹیج میں ملزم کوپستول سےفائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے ، ملزم اس سے  پہلے بھی  متعدد بارجیل جاچکاہے۔

رینجرز  ترجمان نے مزید کہا کہ گرفتارملزم کوبمعہ اسلحہ قانونی کارروائی کےلیےپولیس کےحوالےکردیاگیا تاہم ملزم کےدیگرساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپےمارےجارہےہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں