کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر اور نیوکراچی میں رینجرز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے دوران ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرلیے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائیوں کے دوران فرحان حسین عرف کالا اورمحمد فرقان عرف ڈبے کو گرفتارکیا، ملزمان ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سےعمل میں آئی، ملزمان یکم اپریل کو نیو کراچی میں ڈکیتی میں ملوث ہیں۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کومزید قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
کراچی، رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 9 ملزمان گرفتار
یاد رہے کہ رواں ماہ 9 اپریل کو کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ و مسروقہ سامان برآمد کیا تھا
سندھ رینجرز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے غیرقانونی اسلحہ، مسروقہ سامان، منشیات برآمد کی گئی، ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔