جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

کراچی: رینجرز کی ملیرماڈل کالونی میں کارروائی‘ 2 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہرقائد کے علاقے ملیر ماڈل کالونی میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر ماڈل کالونی میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان میں جاوید اقبال ، سلیم عرف واجہ شامل ہیں، ملزم جاوید اقبال سی ٹی ڈی کا برطرف اہلکارہے۔

- Advertisement -

ترجمان کے مطابق ملزم جاوید کومارچ 2018 میں سی ٹی ڈی سے برطرف کیا گیا تھا، ملزم پرشہریوں کوغیر قانونی حراست میں لے کر رشوت لینے کا الزام تھا۔

رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم ملیرمیں جرائم پیشہ کی سہولت کاری میں بھی ملوث رہا، ملزم جاوید 2016 میں ڈکیتی کیس میں بھی گرفتارہوچکا ہے۔

ترجمان رینجرزکے مطابق ملزم نے مزید 5 ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے، ملزم سے غیرقانونی اسلحہ، ہتھکڑی اورسی ٹی ڈی کا کارڈ برآمد ہوا ہے۔

رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتارملزم سلیم برطرف سی ٹی ڈی انسپکٹرظہیرکا ساتھی ہے، ملزم سلیم ظہیرگل کے ساتھ غیرقانونی کارروائیوں میں ملوث تھا۔

جرائم میں ملوث سی ٹی ڈی کا برطرف انسپکٹر گرفتار

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی میں رینجرز نے سی ٹی ڈی کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سی ٹی ڈی کے بر طرف انسپکٹر ظہیراحمد عرف گل کو گرفتار کرلیا تھا، ملزم جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں