اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کراچی : منگھو پیرمیں مقابلہ،4دہشت گرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کراچی میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر پر کاری ضرب لگانا شروع کردی، منگھو پیر میں مقابلے کے دوران چار دہشت گرد مارے گئے جبکہ مختلف علاقوں سے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

کراچی میں دہشتگردوں کی سرکوبی کیلئے پولیس اور رینجرز کی تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہے، رینجرز نے کراچی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا، منگھو پیر میں خفیہ اطلاع پر چھاپے کے بعد مقابلے کے دوران چار دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک دہشت گرد چودہ اگست کو کراچی میں دہشتگردی کا منصوبہ بنارہے تھے، کالعدم تنظیم تحریک طالبان یاسر سواتی گروپ سے تعلق رکھنے والے ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے، دہشتگردوں کی شناخت اکرام اللہ، ساجد، جبران اورایاز کے نام سے کی گئی ہے، جو فوجی جوانوں اور پولیس اہلکاروں کے قتل سمیت بم دھماکوں میں ملوث تھے۔

دوسری جانب پولیس بھی متحرک ہے، مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران ڈاکٹر کے قتل میں ملوث دو ملزمان سمیت سترہ افراد کو حراست میں لے لیا، پولیس نے پاک کالونی سے ڈکیتی مزاحمت پر پریتم داس نامی ڈاکٹرکے قتل میں ملوث دو ملزمان عبدالرفیق اور فضل کریم کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مقتول ڈاکٹر کا پرس برآمد کرلیا۔

بلدیہ ٹاؤن میں گلشن غازی اور اتحاد ٹاؤن میں سرچ آپریشن کے دوران پندرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں