پیر, فروری 3, 2025
اشتہار

کراچی: رینجرز کی کارروائی، 74 ہزار سرجیکل ماسک برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد عثمان کو گرفتار کیا اور اس کی نشاندہی پر 74 ہزار سرجیکل ماسک برآمد کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں کارروائی کرتے ہوئے کار شو روم کا پارٹنر محمد عثمان گرفتار کرلیا۔ملزم کی نشاندہی پر 74 ہزار سرجیکل ماسک اور 2 سو انفلوژن واٹر ڈرپس بھی برآمد برآمد کر لیں۔

ترجمان سندھ رینجرز نے بتایا کہ ملزم محمد عثمان نے شو روم کے مالک مزمل امام کے ساتھ مل کر بڑے پیمانے پر ماسک خریدے اور ملزم او ایل ایکس پر مہنگے داموں ماسک فروخت کر رہا تھا۔

دوسری جانب رینجرز نے کراچی کے علاقے واٹر پمپ چورنگی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دکان دار کو گرفتار کر لیا جس سے بھاری مقدار میں فیس ماسک برآمد کر لیے۔ ملزم فی پیکٹ 1650 روپے میں فروخت کر رہا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان میں کرونا کے دو مریضوں کی تصدیق ہوئی تھی ، کراچی میں رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کے شخص کی شناخت یحییٰ جعفری کے نام سے ہوئی جو زیارت کر کے چند روز قبل ایران سے کراچی پہنچا تھا جبکہ دوسرے شخص کا تعلق قبائلی علاقے سے تھا اور وہ بھی ایران سے لاہور پہنچا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں