اتوار, دسمبر 15, 2024
اشتہار

کراچی: رینجرز کی کاروائی، اسسٹنٹ سب انسپکٹر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : غریب آباد کے علاقے میں رینجرز نے کاروائی کے دوران اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو گرفتارکرلیا۔

کراچی میں رینجرز متحرک اور شر پسند عناصر نشانے پر ہیں، آج رینجرز نے کراچی کے علاقے غریب آباد میں خفیہ اطلاع پر بر وقت کاروائی کی، جس کے نتیجے میں پاکستان بازار تھانے کا اے ایس آئی اکرم گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اکرم نامی اے ایس آئی غریب آباد میں شہریوں کو تاوان کی غرض سے اغواء کرتا تھا اور تاوان وصولی کیلئے سر کا ری پولیس موبائل کا استعمال بھی کرتا تھا،ملزم نے شہریوں کے اغواء کیلئے مسلح کارندوں کی ٹیم بنا رکھی تھی، گرفتار اے ایس آئی کی نشاندہی پر سات مغوی شہریوں کو بازیاب کروالیا گیا۔

- Advertisement -

اے ایس آئی اکرم کے قبضے سے چار سرکاری رائفل اور سات بلٹ پروف جیکٹس بھی برآمد کیے گئے، ملزم نے اپنی حفاظت کے لئے نجی اہلکار بھی رکھے ہوئے تھے، ملزم کو حراست میں لیکر مزید تفتیش جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق رینجرز نے اے ایس آئی اکرم کو ایک شہری کے اغوا کی شکایت پر گرفتار کیا ، ذرائع کے مطابق ملزم اپنے سولین ساتھیوں کے ساتھ سرکاری موبائل پر مختلف علاقوں میں شہریوں کو گرفتار کرتا تھا ، ملزم اکرم نے سائٹ ایریا گلشن اقبال, لیاقت آباد ایف سی ایریا میں منگھو پیر پولیس کے نام پر چھاپے مارے، ملزم اے ایس آئی نے متعدد شہریوں سے تاوان کی رقم بھی وصول کی۔

ایس ایس پی ویسٹ اظفر مہیسرنے کہا ہے کہ تحقیقات کے دوران 2 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، معاملے کی تحقیقات پولیس نے شروع کردی ہے، گرفتار ملزمان عمیر اور مشتاق سویلین ہیں، ملزمان خود کو سی ٹی ڈی اہلکار ظاہر کر کے مغوی سے تاوان طلب کر رہے تھے، تحقیقات جاری تھی اسی دوران اے ایس آئی اکرم اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کرلیا، اے ایس آئی اکرم اور اس کے ساتھِی گھناونے جرم میں ملوث ہیں،اے ایس آئِی اکرم اور اس کے ساتھیوں کے خلاف اغواء برائے تاوان کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں