پیر, مارچ 10, 2025
اشتہار

کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں، 8 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن میں سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ کے کارندے بھی شامل ہیں۔

رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملیر میں کارروائی کے دوران سیاسی جماعت کا کارندہ گرفتار کیا گیا، ملزم نے 1992 میں سیاسی جماعت کے کارکن کو قتل کیا تھا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق لیاری سے ٹارگٹ کلر احمد عرف حاجی بابا کو گرفتار کیا گیا، ملزم قتل، بھتہ خوری اور دیگر جرائم میں ملوث ہے، جبکہ کورنگی، لیاقت آباد، لیاری اور عید گاہ سے چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ملزمان ڈکیتی، موبائل اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ و مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ لیاری سے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی ہے۔

رینجرز ترجمان کے مطابق ملزمان کو مزید قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

یہ پڑھیں: کراچی میں رینجرزاورپولیس کی کارروائیاں‘ 17 ملزمان گرفتار

 واضح رہے کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے رینجرز کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کی جاتی ہیں۔

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں