کراچی : شہرقائد میں رینجرز نے ایک ہی گروپ کے تین مختلف دفاتر پر چھاپے مارے ہیں،اور دفاتر سے سامان بھی تحویل بھی لیاگیاہے۔
تفصیلات کےمطابق کراچی میں رینجرز نے آئی آئی چندریگر روڈ،ہاکی اسٹیڈیم،اور میٹروپول کے قریب ایک ہی گروپ کے تین مختلف دفاترپر چھاپے مارکراہم دستاویزات اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔
رینجرز کے چھاپے کے دوران تینوں دفاتر سے کچھ افراد کو حراست میں لیاگیا ہے،ایڈمین منیجر اومنی گروپ کاشف کو ہاکی اسٹڈیم کے قریب دفتر سے حراست میں لیاگیا۔
انور مجید اومنی گروپ کے مالک بتائے جاتے ہیں جن کے تین مختلف دفاتر پر چھاپے مارے گئے ہیں،جبکہ انور مجید سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی بتائے جاتے ہیں۔