اشتہار

کراچی میں بارش، رینجرز پریشان عوام کی مدد کیلئے سڑکوں پر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں بارش کے بعد پریشان عوام کی مدد اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے رینجرز سڑکوں پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز شہر قائد میں بارش کے بعد پریشان عوام کی مدد کیلئے سڑکوں پر آگئی،  بارش کے پانی میں پھنسی گاڑیوں کو رینجرز کے جوانوں نے دھکا لگایا اور ٹریفک بحال کرانے میں مدد دی۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ اورنگی ٹاؤن اقصیٰ کالونی میں کچراجمع ہونے سے نالہ بند ہے ، جس کے بعد اطراف کےگھروں میں پانی داخل ہوگیا، رینجرز اہلکار مشینری کے ہمراہ صفائی جاری ہے جبکہ بن سینا میں بھی نالے کی صفائی کا کام کیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

ترجمان کے مطابق رینجرز اہلکار شہریوں کی مدد اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے مختلف مقامات پر موجود ہیں، غریب آباد انڈر پاس کے داخلی وخارجی راستےپر عوام کی مدد کر رہےہیں۔


مزید پڑھیں : کراچی سمیت ملک بھر میں بارش، 20 سے زائد افراد جاں بحق


ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ رینجرز کی جانب سے گزشتہ رات سے ہی ہنگامی آپریشن جاری ہے، عوام کو ضرورت کے لئے رینجرز کی جانب سے مدد فراہم کی جائے گی۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز شہر میں ہونے والی بارش کے بعد اہم سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں جبکہ گلیوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہے، جس کے باعث  شہریوں نے گزشتہ رات بدترین ٹریفک جام کا عذاب جھیلا اور جا بجا اپنی گاڑیاں اور موٹرسائیکلوں کے لیے امداد کے منتظر نظر آئے۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں