اتوار, اپریل 20, 2025
اشتہار

کراچی والے تیار ہوجائیں ، مئی میں ہیٹ ویو کا خدشہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مئی میں سخت گرمی پڑ سکتی ہے اور ہیٹ ویو کا خدشہ بھی ہے، اس لیے کراچی کی عوام تیار رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی والے شدید گرمی کے لئے تیار ہوجائیں، چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید نے مئی میں ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مئی میں سخت گرمی ہوگی، متعلقہ اداروں ہیٹ ویو کےحوالے سے آگاہ کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر کا درجہ حرارت پینتیس ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا لیکن محسوس اڑتیس ڈگری ہوگا، ہوا کےکم دباوٴ کےباعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائےگی۔

کراچی کا موجودہ درجہ حرارت32ڈگری اور ہوا میں نمی کاتناسب51فیصد ہے۔

طبی ماہرین کا بھی کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ چند روز میں گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سندھ پنجاب اور بلوچستان کے مختلف اضلاع گرمی کے نشانے پر ہے، چلچلاتی دھوپ اور لو کے تھپیڑوں سے شہری نڈھال ہیں،گذشتہ روز جیکب آباد میں درجہ حرارت سینتالیس شہید بینظیر آباد ، دادو، موہنجوداڈو، سبی اورخانپور میں چھیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا تاہم پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بارانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔


مزید پڑھیں :  ہیٹ ویو سے بچاؤ کے طریقے


محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، ملتان سمیت وسطی اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ 2015 جون میں کراچی میں پڑنے والی شدید گرمی سے ایک ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں