کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہوئی ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں ملیر، گلشن حدید، میمن گوٹھ، شاہ لطیف ٹاؤن، رزاق آباد، بھینس کالونی اور اطراف میں بارش ہوئی ہے۔
نارتھ کراچی، منگھوپیر، نارتھ ناظم آباد میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی ہے، شارع فیصل، صدر کے اطراف بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے، گلشن اقبال میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسٹیل ٹاؤن، پپری، پورٹ قاسم، گھگھر پھاٹک اور اطراف میں بھی بارش ہوئی ہے۔
کاٹھو، گڈاپ اور ایم نائن موٹروے کے اطراف میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے، ایئرپورٹ کے اطراف میں بھی تیز بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
دوسری جانب سندھ کے مختلف شہروں میں کہیں بارش اور کہیں مٹی کا طوفان آیا ہے، قاسم آباد لطیف آباد، ٹھنڈی سڑک اور آٹو بھان روڈ پر پانی جعم ہوگیا۔
یہ پڑھیں: حیدرآباد اور گردونواح میں تیز ہوا کے ساتھ بارش، بجلی غائب
سکھر اور گردونواح میں بارش سے 60 سے زائد فیڈرز ٹرپ ہوگئے اور شہر میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
میرپورخاص میں تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی ہے، مٹیاری اور گردونواح میں تیز ہوا کے ساتھ ہلککی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
سانگھڑ اور گردونواح میں آندھی اور مٹی کا طوفان، موسلا دھار بارش ہوئی ہے۔
ادھر شکارپور میں بھی آندھی اور مٹی کا طوفان آیا ہے، قومی شاہراہ اور انڈس ہائی وے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی، ٹنڈوالہٰیار میں آندھی اور طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی ہے۔
ٹنڈو محمد خان اور گردونواح میں تیز ہوا سے متعدد کچے مکانات کی چھتیں اڑ گئیں۔