کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش شروع ہوگئی۔ شہر میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ رات میں بھی جاری رہے گا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سچل گوٹھ، سہراب گوٹھ، ایئرپورٹ، نارتھ کراچی، ملیر، سعود آباد، ماڈل کالونی اور اطراف میں تیز بارش ہوئی۔
شارع فیصل، گلشن اقبال، گلشن معمار، گلستان جوہر، صفورا چورنگی، سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، عائشہ منزل، لیاقت آباد، ناظم آباد میں موسلا دھار بارش ہوئی۔ لانڈھی، کورنگی، ابراہیم حیدری میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ رات میں بھی جاری رہے گا، کل دن میں بارش وقفے وقفے سے جاری رہے گی، کل 40 سے 50 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔