پیر, نومبر 4, 2024
اشتہار

کراچی میں سردی کا 43 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں سردی کا 43 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، مارچ میں تینتالیس سال پہلے 19 ڈگری کی ریکارڈ سردی پڑی تھی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں حالیہ بارش نے مارچ میں جنوری کا احساس دلا دیا، دن بھر ٹھنڈی ہواؤں کا راج رہا، جس کے بعد لوگوں نے گرم کپڑے واپس نکال لیے۔

بارش نے سردی میں اضافہ تو کیا ساتھ ہی تینتالیس سالہ سردی کا ریکارڈ ہی توڑ دیا، مارچ میں تینتالیس سال پہلے انیس ڈگری کی ریکارڈ سردی پڑی تھی جو ٹوٹ گیا، کراچی میں پارہ تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ24گھنٹےمیں موسم خشک،سرداورمطلع صاف رہےگا، کم سے کم درجہ حرارت 11.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ سردی کی لہر مزید دو دن برقرار رہے گی، جس کے باعث پارہ مزید گرنے کا امکان ہے، مارچ 1979 میں کراچی کا درجہ حرارت سات ڈگری تک گرا تھا۔

دوسری جانب بارش اور برفباری نے کوئٹہ میں سردی شدید بڑھا دی ہے، پارہ منفی پانچ ریکارڈ ہوا جبکہ زیارت اور قلات میں منفی سات ہوگیا۔۔

موسمیاتی تبدیلی کےاثرات جاری ہیں، کرک میں بھی مارچ میں تاریخ کی پہلی برفباری ریکارڈ کی گئی ہے، کرک کے ملحقہ علاقوں میں برفباری کی وجہ سے انڈس ہائی وے بند ہوگئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں