اسلام آباد: وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات پہلےسےکافی بہترہوچکےہیں اور شہرمیں جلد مکمل طورپرامن قائم ہوجائے گا۔
وزیراعظم نوازشریف نے تاجروں اورصعنتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بزدلانہ کارروائیوں سےگھبرانےوالےنہیں ہیں بلکہ ڈٹ کرمقابلہ کریں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردآخری حربے کے طورپرمیڈیا اورپولیس اہلکاروں کو نشانہ بنارہے ہیں۔
وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ آئندہ ایک سے دو سال کے عرصے میں کراچی کا امن مکمل طور پر بحال ہوجائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ عدالتی نظام کوبہتربنانےکی ضرورت ہے تاکہ دہشت گردی کےمقدمات کے فیصلے جلد ہوں۔
وزیر اعظم نے صنعت کاروں اور برآمد کنندگان سے ملاقات کے دوران نہ صرف قیام امن پر گفتگو کی بلکہ بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا اورلوڈشیڈنگ کے خاتمے کے عزم کابھی اظہارکیا۔