جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر علی رہبر کے قتل کا مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : جوہرچورنگی پل پر ڈکیتی مزاحمت پر علی رہبر کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، جس میں علی رہبر کےلواحقین نے کہا ہم پوسٹ مارٹم نہیں کرائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے جوہرچورنگی پل پر ڈکیتی مزاحمت پر علی رہبر کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، شارع فیصل تھانے میں سرکارکی مدعیت میں قتل اور اقدام قتل کے تحت درج کیا گیا۔

مقدمے میں کہا گیا کہ ڈاکو شہری سےلوٹ مار کر رہے تھے مزاحمت پرفائرنگ کردی، فائرنگ میں ایک اورراہگیراور گزرنےوالے 2پولیس اہلکارزخمی ہوئے جبکہ ایک ڈاکو عوام کےتشددسے ہلاک ہوگیا،باقی ساتھی فرار ہوگئے۔

- Advertisement -

مقدمے کے متن کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی شہری جناح اسپتال میں دم توڑ گیا جبکہ علی رہبر کےلواحقین نے کہا ہم پوسٹ مارٹم نہیں کرائیں گے۔

گذشتہ روز کراچی میں رہزنوں نے رہبر کو قتل کردیا تھا ، مقتول علی رہبر 2بچوں کا باپ اور آن لائن فوڈ ڈلیوری کا کام کرتاتھا اور گلستان جوہرمیں پھلوں کااسٹال بھی لگا رکھا تھا۔

علی رہبرکو قتل کرنےکےبعد بھاگتے ہوئے لٹیروں میں سے ایک شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، غصے میں بھرے لوگوں نےمار مار کر جان لے لی جبکہ علی رہبر کا جنازہ اٹھا تو کہرام مچ گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں