بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

کراچی، رکشہ ڈرائیور کی خودسوزی، قبرستان سے لاش برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن رکشہ ڈرائیور نے خودکشی کرلی جبکہ پاپوش نگر قبرستان کے قریب مزار سے تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں شادی کے ہال کے قریب سے جھلسی ہوئی لاش برآمد ہوئی، پولیس کا کہنا ہے کہ رکشہ ڈرائیور نے گھریلو ناچاقی پر خودسوزی کی۔

پولیس کے مطابق ورثا نے کارروائی سے انکار کردیا، مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ آج دوپہر 2 بجے اطلاع ملی کہ بھائی نے خودسوزی کرلی ہے، قرضوں کی وجہ سے آئے دن گھر میں لڑائی جھگڑے رہتے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول شاہد 30 سے 35 ہزار روپے کا مقروض تھا اور کافی دن سے قرضوں کی وجہ سے پریشان تھا۔

ادھر پاپوش نگر قبرستان مزار کے قریب سے تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے، مقتول فرید بلوچ پاڑے کا رہائشی اور قبرستان میں مالی کا کام کرتا تھا۔

پولیس کے مطابق فرید تین بھائیوں میں سب سے چھوٹا اور نشے کا عادی تھا، فرید کے سر اور منہ پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔

پاپوش نگر پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول فرید کو تشدد کا بنایا گیا اور ساتھ موجود قبروں کے قریب لاش کو پھینک دیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں