منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

کراچی کی سڑکوں کے لیے ملنے والا اربوں روپے کا فنڈ کہاں گیا؟ اہم انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کی سڑکوں کی مرمت اور ان کی تعمیر کے لیے ٹاؤن چیئرمینوں کو دس ارب روپے سے زائد فنڈ فراہم کیے گئے لیکن کوئی سڑک سلامت نہیں۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز دستاویز حاصل کرلیں، رپورٹ کے مطابق کراچی کے بیشتر ٹاؤنز کو روڈ کٹنگ کی مد میں بھاری رقم ملی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ٹاؤن چیئرمینوں کو کراچی کی سڑکوں کو تعمیر کرنے کی خصوصی ہدایات بھی جاری کی تھی لیکن شہر کی سڑکوں کا حال ابتر ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹاؤن میونسپل نارتھ ناظم آباد کو 2 ارب 37 کروڑ روپے سے زائد رقم ملی، یہ رقم محکمہ سوئی گیس، واٹربورڈ، کےالیکٹرک اور پی ٹی سی ایل نے فراہم کی تھی۔

ذرائع کے مطابق سوئی گیس کی جانب سے لیاری ٹاؤن کو تقریبا ڈیڑھ ارب روپے ملے تھے، جناح ٹاؤن کو روڈ کٹنگ کی مد میں 71 کروڑ روپے سے زائد ملے۔

رپورٹ کے مطابق ٹاؤنز نے شہری محکموں کو روڈ کٹنگ کی اجازت دے دی لیکن سڑکیں بنانے کیلئے جو رقم ملی وہ کہاں خرچ ہوئی یہ بتانے کیلیے کوئی ٹاؤن چیئرمین تیار نہیں۔ شہر میں سب سے زیادہ ٹاؤن چیئرمینوں کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے۔

صورتحال سے پریشان اہلیان کراچی کا سوال ہے کہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلیے ملنے والی رقم آخر کب استعمال کی جائے گی؟

اہم ترین

مزید خبریں