ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

کراچی: ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر باپ بیٹے کی جان لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کا بتانا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا، باپ کی شناخت 70 سالہ محمد حسن اور بیٹے کی شناخت 37 سالہ اسد کے نام سی ہوئی ہے۔

ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ باپ بیٹے کا کورنگی میں بک شاپ ہے، تین ملزمان ڈکیتی کیلئے آئے، مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، ڈاکوؤں کی فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔

- Advertisement -

فوٹیج میں مقتول باپ بیٹے کو ڈاکوؤں سے مزاحمت کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ڈاکو کے ایک ساتھی نے دکان کے باہر سے فائرنگ کی۔

ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے مزید بتایا کہ موقع سے ملنے والے گولیوں کے چار خول کو فرانزک کیلئے بھیجا جائے گا، سی سی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں