تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

کراچی میں ہوٹلوں پر بیٹھے شہری لٹیروں کا نشانہ بننے لگے

کراچی میں لوٹ مار کی وارداتیں عام ہوگئیں لٹیروں نے ہوٹل پر بیٹھے شہریوں کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایک ہفتے کے دوران کراچی میں تیسرے ہوٹل پر لوٹ مار کی واردات ہوئی، شاہراہ فیصل تھانے کی حدود گلستان جوہر میں مسلح افراد 7 افراد سے موبائل، گھڑیاں اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔

گزشتہ روز بہادر آباد میں برگر کی دکان پر لوٹ مار کی واردات کی گئی تھی، ابو الحسن اصفہانی روڈ پر بھی لٹیرے شہریوں سے لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے تھے۔

تینوں وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آنے کے باوجود پولیس اب تک ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔

پولیس کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ اسنیپ چیکنگ جاری ہے اور اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف بنائی گئی فورس شاہراہ پر موجود ہوتی ہے لیکن حقائق اس کے برعکس ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی یونیورسٹی روڈ پر مزاحمت پر طالب علم کو گولی مار دی گئی تھی جس کی نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا تھا۔

Comments

- Advertisement -