کراچی میں ڈاکو اتنے دلیر ہوگئے ہیں کہ پولیس افسران بھی ان سے غیر محفوظ ہو گئے ہیں ایک پولیس افسر کے گھر کا ڈاکوؤں نے صفایا کر دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 12 کی نجی سوسائٹی میں پیش آیا جہاں ڈی ایس پی ٹریفک کے گھر میں واردات ہوئی۔
پولیس کے مطابق چار سے پانچ ڈاکو ڈی ایس پی ٹریفک کاشف ندیم کے گھر میں گھسے اور اہلخانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر پورے گھر میں لوٹ مار کی۔
ڈاکوؤں نے بلاخوف وخطر کارروائی کی اور گھر سے چار سے 5 تولہ سونا، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر با آسانی فرار ہو گئے۔
ڈی ایس پی ٹریفک کے گھر میں ڈکیتی کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری وہاں پہنچ گئی اور کرائم سین یونٹ نے موقع سے شواہد جمع کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔