ہفتہ, جون 7, 2025
اشتہار

کراچی : گاہک بن کر آنے والے ڈاکو بیوپاری سے بکرے چھین کر فرار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سپر ہائی وے کے قریب گاہک بن کر آنے والے ڈاکو بیوپاری سے بکرے چھین کر فرار ہوگئے اور بیوپاری کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

تفصیلات کے مطابق عید قرباں قریب آتے ہی کراچی میں مویشی چوری کی وارداتیں معمول بن گئیں، سائٹ سپر ہائی وے کے قریب بیوپاری سے نامعلوم افراد دو بکرے چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گاڑی میں سوار ڈاکو خریداربن کر آئے اور بیوپاری سے بکرے گاڑی میں ڈلوائے اور دوسرے مقام پر پیسے دینے کا کہا۔

جس کے بعد بیوپاری گاڑی میں بیٹھا تو اسے کچھ فاصلے پر لے جا کر تشدد کر کے گاڑی سے اتار دیا اور بکرے لے کر فرار ہو گئے۔۔

زخمی بیوپاری 30سالہ راجیش کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں : کراچی : کیٹل فارم میں ڈکیتی کی بڑی واردات، ڈاکو لاکھوں مالیت کے مویشی لوٹ کر فرار

یاد رہے گذشتہ ہفتے کراچی میں کاٹھوڑ کے قریب ڈاکوؤں نے کیٹل فارم پر دھاوا بول دیا تھا اور 13 بیل اور بچھیا چھین کر فرار ہوگئے تھے۔

کیٹل فارم انتظامیہ نے بتایا تھا کہ رات 2 سے 4 کے درمیان 10سےزائدڈاکوؤں نےواردات کی، ڈاکووں کا گروہ ٹرک بھی ساتھ لایاہواتھا۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ چھینےگئےمویشی کی مالیت 30 سے 40 لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے‌۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں