کراچی : شاہراہ فیصل پر حساس ادارے کی گاڑی کو لوٹنے کی کوشش کرنے والا ڈاکو فائرنگ سے موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل پر موٹر سائیکل پر سوار تین ملزمان نے سرکاری گاڑی نمبر5636پر لوٹنے کی کوشش کی اس دوران گاڑی میں موجود اہلکار نے فائرنگ کردی۔
جس کے نتیجے میں ڈاکو گولی لگنے سے موقع پر ہی مارا گیا جبکہ ڈاکو کی فائرنگ سے ڈرائیور ریاست زخمی ہوا۔
پولیس حکام کے مطابق مارے جانے والے ڈاکو کی شناخت اسد کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق حساس ادارے کی گاڑی بینک سے کیش لیکر نکلی تھی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔