جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

ویڈیو: سونے کی دکان کے ملازم سے ڈھائی کروڑ کے قریب رقم سے بھرا بیگ چھن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے صدر میں صرافہ مارکیٹ کے قریب ایک شخص سے لٹیروں نے ڈھائی کروڑ کے قریب رقم سے بھرا بیگ چھین لیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں صرافہ مارکیٹ میں سونے کی ایک دکان کے ملازم سے 2 لٹیروں نے رقم سے بھرا بیگ چھین لیا، واقعے کا مقدمہ گولڈ شاپ کے ملازم کی مدعیت میں پریڈی تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

مدعی نے کہا کہ 5 اگست کی شام مالک نے اسے اسکول بیگ دے کر نجی گولڈ لیب سے 2 کروڑ 22 لاکھ روپے لانے کا کہا، میں مالک کے کہنے پر اسکول بیگ میں 2 کروڑ 22 لاکھ روپے نقدی لے کر آ ر ہا تھا، کہ موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے اسلحے کے زور پر مجھ سے رقم سے بھرا اسکول بیگ چھین لیا۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملازم جیسے ہی فٹ پاتھ سے سڑک کی طرف اترا، سامنے سے موٹر سائیکل آ کر رک گئی، اور پستول کے زور پر بیگ چھین لیا، لٹیرے نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا، موٹر سائیکل پر بیٹھنے سے قبل اس کا دوسرا ساتھی پیچھے سے آ کر اس کے ساتھ بیٹھ گیا، جس نے منہ پر ماسک لگایا ہوا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں