منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

2 کروڑ کی ڈکیتی، زخمی گارڈ جاں بحق ہونے کے بعد تفتیش ایس آئی یو منتقل کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کے واقعے کی تفتیش اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (ایس آئی یو) کو منتقل کی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں چند دن قبل اسٹاک ایکسچینج کے قریب شہری سے ہونے والی 2 کروڑ روپے کی ڈکیتی کیس میں زخمی گارڈ جاں بحق ہو گیا ہے، جس کے بعد تفتیش ایس آئی یو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق اس کیس میں موجود سی سی ٹی وی فوٹیجز سمیت تمام شواہد آج ایس آئی یو کے حوالے کیے جائیں گے، تاہم کیس پر ایس آئی یو کے ساتھ ضلع پولیس بھی تفتیش جاری رکھے گی۔

- Advertisement -

واردات کے وقت ڈکیتوں نے شناخت چھپانے کے لیے ہیلمٹ پہن رکھے تھے، جس راستے پر وہ فرار ہوئے تھے، ان روٹس کی کوئی مؤثر سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو نہیں مل سکی ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق ڈکیت کراچی کے علاقے لیاری کی طرف فرار ہوئے تھے، سی سی ٹی وی کیمروں میں آخری بار وہ کتیانہ اسپتال کے قریب دیکھے گئے تھے، جب کہ روٹس پر لگے زیادہ تر کیمرے خراب یا لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے بند تھے۔

Comments

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں