پیر, مارچ 31, 2025
اشتہار

کراچی میں پولیس پر حملے میں روسی ساختہ دستی بم استعمال کیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: حکام نے بتایا ہے کہ قائدآباد میں پولیس کے عید سیکیورٹی کیمپ پر ہونے والے حملے میں روسی ساختہ دستی بم استعمال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بی ڈی حکام نے بتایا کہ قائدآباد میں پولیس پر حملے میں روسی ساختہ دستی بم استعمال ہوا، آرجی ڈی ون دستی بم میں 64 گرام بارود استعمال ہوتا ہے، جائے وقوعہ سے دستی بم کا لیور نہیں مل سکا۔

کرائم سین ٹیم کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے دستی بم کے 4 سے 5 زرات ملے ہیں، پولیس کیمپ پر حملے میں 3 اہلکاروں سمیت 4 افرادزخمی ہوئے۔

خیال رہے کہ قائدآباد چوک کے قریب پولیس کیمپ پر کریکر حملے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے، نامعلوم ملزمان پل پر سے پولیس کیمپ پر کریکر پھینک کر فرار ہوئے۔

ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی نے بتایا کہ زخمی اہلکاروں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جائے وقوعہ پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی، کرائم سین ٹیم شواہداکٹھےکررہی ہے۔

کاشف آفتاب عباسی نے بتایا کہ عید سیکیورٹی کیلئے علاقے میں پولیس کیمپ لگایا گیا تھا، زخمی اہلکاروں میں ایس ایس یو کمانڈو بھی شامل ہے، تینوں اہلکاروں کو معمولی نوعیت کے زخم آئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں

StatCounter - Free Web Tracker and Counter