جمعہ, جون 6, 2025
اشتہار

کراچی: صدر موبائل مارکیٹ میں ڈاکو تاجر سے 58 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے صدر میں موبائل فون مارکیٹ کے سامنے ڈاکو تاجر سے 58 لاکھ روپے لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔

صدر کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن رضوان عرفان نے بتایا کہ الیکٹرونکس مارکیٹ میں ڈکیتی کی وارداتیں تشویش کا باعث ہے، موبائل فون مارکیٹ کے سامنے سے ڈاکو تاجر سے 58 لاکھ روپے لے کر فرار ہوئے۔

رضوان عرفان نے کہا کہ اس سے قبل بھی موبائل ڈیلرز لوٹے جا چکے ہیں جبکہ ملزمان گرفتار نہیں ہوئے، الیکٹرونکس اور موبائل مارکیٹوں میں پولیس کی نفری انتہائی کم ہے، کاروباری مراکز جرائم پیشہ عناصر کی جنت بن گئے ہیں، الیکٹرونکس اور موبائل مارکیٹوں کو فوری اور مؤثر تحفظ فراہم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکو میانداد سے 12 بکرے چھین کر فرار

پریڈی تھانے میں واردات کا مقدمہ درج کیا گیا، گزشتہ روز بینک سے رقم لانے والے تاجر کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا تھا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ متاثرہ تاجر موبائل فون اسیسریز کمپنی کا مالک ہے، متاثرہ تاجر ساتھیوں کے ہمراہ پیدل بینک سے دفتر آ رہا تھا، موٹر سائیکل سوار 4 ڈاکووٴں نے اسلحے کے زور پر رقم سے بھرا بیگ چھینا۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔

18 مارچ کو کراچی کے علاقے کورنگی میں تاجر سے 25 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، ڈاکوؤں پولٹری فارم کے ملازم پر فائرنگ کر کے رقم چھین کر فرار ہوگئے تھے۔

مدعی مقدمے نے بتایا تھا کہ ملازم اور گارڈ کے ہمراہ بینک میں 25 لاکھ نقدی جمع کروانے جا رہا تھا، گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر ملازم اور بیک سیٹ پر سکیورٹی گارڈ بیٹھا ہوا تھا کہ گھر سےکچھ ہی فاصلے پر سفید رنگ کی گاڑی نے ہمارا راستہ روکا، کار سے 3 افراد باہر نکلے ایک نے فائرنگ شروع کر دی۔

مقدمے کے متن میں کہنا تھا کہ ملزم کی فائرنگ سے میرا سکیورٹی گارڈ زخمی ہوا جبکہ ایک ملزم میرے ملازم رشید کے پاس آیا، رقم سے بھرا بیگ چھینا اور ملزمان واردات کے بعداپنی کار میں بیٹھ کر فرار ہوگئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں