کراچی کے علاقے صدر فوارہ چوک پر رکشہ ڈرائیور کی جانب سے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا جارہا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے فوارہ چوک میں رکشہ ڈرائیور کے احتجاج کے باعث گورنر ہاؤس جانے والے روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
رکشہ ڈرائیورز کے احتجاج کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
کراچی پریس کلب، شاہین کمپلیکس اور اطراف کی شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
رکشہ ڈرائیورز کی جانب سے عبداللہ ہارون روڈ اور شاہراہ فیصل جانے والے ٹریک کو بھی بند کردیا گیا ہے۔
رکشہ ڈرائیورز کا مؤقف ہے کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے پانچ ہزار روپے کے چالان کیے جارہے ہیں، کمشنر کراچی نے کچھ روڈز کو رکشے کے لیے بند کیا جس کی وجہ سے کاروبار متاثر ہوا ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک مطالبات منظور نہیں کیے جاتے احتجاج جاری رکھیں گے۔