ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

کراچی:نجی اسکول میں بچوں کی ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نجی اسکول میں معصوم بچوں کی ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے ایک ٹیچر کو گرفتار کرلیا گیا ہے، والدین کا کہنا ہے کہ پرنسپل بھی ملوث ہیں کارروائی کی جائے.

کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر نجی اسکول میں بچوں کے ویڈیو اسکینڈل کا انکشاف ہوا تو پولیس نے اسکول پر چھاپہ مار کر ملزم استاد کو گرفتار کرلیا، والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ اسکول ٹیچر ویڈیو بناکربچوں کو بلیک میل کرتا تھا.

ٹیچر کو حراست میں لینے والا پولیس افسر میڈیا کے سوالات پر آئیں بائیں شائیں کرتا رہا، پولیس افسر مبینہ ٹاؤن پولیس نے پہلے غلط ٹیچر کو پکڑا تو والدین نے شور مچا دیا، والدین نے بچوں کیساتھ پرنسپل اور ٹیچر کیخلاف احتجاج کیا.

- Advertisement -

کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیئے جبکہ ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہزاروں اسکول ہیں، ہر اسکول کا دورہ ممکن نہیں،اسکول کے خلاف شکایت پر ایکشن لیا جاتا ہے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں