لاہور: تعلیمی اداروں میں طلبہ اور اساتذہ کے دہشت گرد تنظیموں سے رابطے کے انکشاف پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑی جامعات میں اسکروٹنی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق کالعدم تنظیمیں آئی ٹی کے کام کے لئے جامعات کے طلبہ اوراساتذہ کو استعمال کرتی ہیں۔
پنجاب یونورسٹی میں چند روز قبل بھی تین پروفیسرز اور ایک طالب علم کو کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں حراست میں لیا گیا تھا۔
- Advertisement -
گرفتار شدگان کے سنسنی خیز انکشافات کے بعد پنجاب کی بڑی جامعات میں اساتذہ اور طلبہ کی اسکروٹنی کا فیصلہ کیا گیا ہے،سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق اسکروٹنی تعلیمی اداروں کی انتظامیہ سے مل کر کی جائے گی۔