منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

کراچی: 2 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل میں 2 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی، کمشنر کراچی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی نے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں دفعہ 144 کے نفاذ کی درخواست کی تھی جس پر کمشنر کراچی نےنوٹیفکیشن جاری کیا، جاری نوٹیفکیشن کے تحت اس ڈسٹرکٹ میں آنے والے علاقوں مین موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور مظاہروں پر پابندی ہوگی۔

 

- Advertisement -

کراچی: یوم آزادی، سیکورٹی کے سخت انتظامات، دفعہ144نافذ

 

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ جب تک سینٹرل ڈسٹرکٹ میں دفعہ نافذ ہے اس وقت تک یہاں جلسے، جلوس اور ریلیاں نہیں نکالی جاسکیں گی۔

جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ شرپسند عناصر امن و امان کی صورتحال خراب کر سکتے ہیں، ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

اپوزیشن جماعتوں کا سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کا اعلان ، ضلع جنوبی میں دفعہ 144 نافذ

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں