بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کیا کراچی کا سیریل ریپسٹ عالمی ریکٹ کا حصہ ہے؟ پولیس نے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملیر سے گرفتار سیریل ریپسٹ سے تفتیش جاری ہے، پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں متعدد بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ریپسٹ امجد علی کے سلسلے میں مزید تحقیقات کے لیے پولیس کی ٹیم پنجاب میں ملزم کے آبائی علاقے جائے گی۔

پولیس کے مطابق امجد علی کے بینک اکاؤنٹس کی باریک بینی کے ساتھ چھان بین کی جارہی ہے اور یہ معلوم کیا جارہا ہے کہ کہیں وہ کسی عالمی ریکٹ کا حصہ تو نہیں ہے۔

ملزم سے کریڈٹ کارڈ بھی ملا، پولیس کے مطابق زیادتی کا ملزم فیکٹری میں معمولی ملازم تھا لیکن اس کا طرز زندگی مزدوروں جیسا نہیں تھا، وہ ایک شاہانہ زندگی گزار رہا تھا اور اس کے پاس سے پانچ موبائل فونز اور دس سم کارڈز بھی برآمد ہوئے ہیں۔

کراچی : متعدد کمسن بچیوں سے زیادتی میں ملوث ملزم گرفتار

ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا ہے کہ پولیس ٹیم احمد پور سیال جاکر چھ سال قبل کراچی آنے والے ملزم سے متعلق مزید شواہد اکٹھے کرے گی، پولیس ملزم کے نفسیاتی زاویے سے بھی تفتیش کررہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران ملزم امجد علی نے متعدد بچیوں سے زیادتی کا اعتراف کرلیا ہے اور چھ بچیوں کا ڈی این اے بھی میچ کرگیا ہے۔

واضح رہے پولیس کے مطابق ملزم ضلع ملیر میں 26 سے زائد زیادتی کی وارداتیں کرچکا ہے اور اس کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے عمل میں آئی تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں