تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کراچی والوں‌ نے ٹیکس دینے کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا

رواں مالی سال بھی کراچی ٹیکس دینے میں سب سےآگے رہا ہے، معاشی و کاروباری شہر نے 1595 ارب کی ادائیگی کی ہے۔

کراچی نےملکی معیشت میں ایک بار پھر سے سب سے زیادہ حصہ ڈالنے کا ریکارڈ بنا دیا۔ شہری اور تاجر ٹیکس کی ادائیگی میں ایک بار پھر سب سےآگےرہے۔

ایف بی آر کے مطابق لارج ٹیکس پیئر آفس کراچی نے ٹیکس وصولی کا نیا ریکارڈ بنا دیا ہے۔

کراچی نےٹیکس وصولی کےوفاقی حکومت کے ہدف کو بھی پیچھےچھوڑ دیا۔ جولائی 2021سےمئی 2022 تک 11 ماہ میں کراچی سے1595 ارب ٹیکس وصول کیا۔

گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال 42 فیصد زیادہ ٹیکس وصولی کی گئی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیکس وصولی کا ہدف1449 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا۔

ایل ٹی اوکراچی کیجانب سے11ماہ میں ہدف سےزائد1595ارب ٹیکس وصول کر لیا۔

ایف بی آر کے مطابق ملک کی تاریخ میں پہلی بارایف بی آرکی ٹیکس وصولی 6000ارب روپے تک پہنچ گئی۔ مالی سال2021-22 کے دوران 6125 ارب ٹیکس وصول کیا، گزشتہ سال کی نسبت 29.1 فیصد زائد ٹیکس وصولیاں ہوئیں۔

Comments

- Advertisement -