اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

کراچی کے مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام معمول بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام معمول بن گیا ہے جس کی وجہ سے عوام منٹوں کا سفر گھنٹوں پر کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل ایف ٹی سی کے قریب بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج کیا گیا جس کی وجہ سے میٹروپول سے بلوچ کالونی فلائی اوور جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند ہوگئی۔

احتجاج کے باعث شاہراہ فیصل پر ٹریفک جام کی وجہ سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں اور ایئرپورٹ جانے والے ٹریک پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے۔

- Advertisement -

گلشن اقبال، سہراب گوٹھ، صدر اور آئی آئی چندریگر روڈ پر بھی ٹریفک جام ہے۔

ادھر ایکسپو سینٹر میں کیٹل شو جاری ہے جس کی وجہ سے سوک سینٹر کے اطراف بدترین ٹریفک جام ہے، لیاقت آباد انڈر پاس سے حسن اسکوائر آنے والے روڈ پر ٹریفک کا دباؤ ہے۔

نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی سے ناگن چورنگی تک ٹریفک کا شدید دباؤ ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ جگہ جگہ پانی کی لائن لیک ہونے کے باعث بھی اکثر ٹریفک جام رہتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں