بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

کراچی میں ایس ایچ او کی گاڑی گھر کے باہر سے غائب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں ایس ایچ او کی گاڑی گھر کے باہر سے غائب ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن کے ایس ایچ او کی گاڑی گھر کے باہر سے غائب ہوگئی جس کے بعد پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔

ذرائع کے مطابق گاڑی میں سرکاری اسلحہ بھی موجود تھا، سفید رنگ کی گاڑی غائب ہونے پر پولیس کنٹرول روم پر چوری کی اطلاع دی گئی۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی ایس ایچ او شاہ لطیف نیک محمد کھوسہ کی ملکیت ہے، گاڑی شو روم کا عملہ بغیر اطلاع دیے ساتھ لے گیا تھا، جس شخص کی معرفت گاڑی خریدی اس نے رقم ادا نہیں کی۔

ادھر گلشن معمار میں بینک سے رقم نکلوا کر جانے والے شہری کو لوٹ لیا گیا۔

مزید پڑھیں: ڈکیتی کی واردات: شہری کی فائرنگ سے ڈاکو مارا گیا

پولیس کے مطابق متاثرہ شخص بینک سے 19 لاکھ روپے کیش لے کر نکلا تھا، 3 موٹر سائیکل پر سوار 5 ملزمان نے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ڈکیتی کی واردات کے دوران شہری کی فائرنگ سے ڈاکو مارا گیا تھا۔

شہری بینک سے ساڑھے چار لاکھ روپے لے کر نکلا تھا، موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان نے کار سوار سے لوٹ مار کی، ملزمان کے فرار ہوتے ہی شہری نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ملزم موقع پر ہی مارا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کی تعداد 3 تھی، ہلاک ملزم کی شناخت زاہد کے نام سے ہوئی، واردات میں چھینی گئی رقم 4 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کرلیے گئے ہیں۔

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں