بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

’شہید ڈی ایس پی علی رضا کی چار ماہ سے ریکی کی جارہی تھی‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے کریم آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ڈی ایس پی سی ٹی ڈی علی رضا کے قتل کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید ڈی ایس پی کی 4 ماہ سے ریکی جارہی تھی، ان کی کئی مقامات پر ریکی گئی تھی، علی رضا روزانہ رہائشی اپارٹمنٹ آتے تھے، اتوار کے روز بھی وہ معمول کے مطابق گھر سے پرانی رہائشگاہ اپارٹمنٹ پہنچے تھے۔

تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان جانتے تھے علی رضا کی گاڑی بم پروف اور ان کے پاس ہتھیار ہوتا ہے، انہیں گاڑی سے اترنے کے بعد اپارٹمنٹ میں داخل ہونے پر فائرنگ کی گئی، موٹرسائیکل سوار دو ملزمان ان کے پہنچنے سے قبل ہی انتظار کررہے تھے۔

- Advertisement -

واردات میں ایک ہی ہتھیار استعمال ہوا ہے، جائے وقوعہ سے گولیوں کے 11 خول ملے ہیں، علی رضا کو دو گولیاں کمر، تیسری گردن اور چوتھی گولی سر پر لگی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ دوسرا ملزم موٹر سائیکل چلا رہا تھا، ملزمان کے آنے اور فرار کے راستوں کی جیومیپنگ کی جارہی ہے، عینی شاہدین کے قلمبند بیانات کی بھی تصدیق جاری ہے۔

تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جارہی ہیں، فوٹیج نہ ملنے پر ملزمان کے خاکے بنائے جائیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے کریم آباد میں ڈی ایس پی سی ٹی ڈی علی رضا کو شہید کردیا گیا تھا، وہ شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم کے قریبی ساتھی تھے اور ان کے ساتھ کالعدم تنظیموں اور لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں