جمعہ, جون 13, 2025
اشتہار

کراچی: شاہراہ بھٹو پر رات گئے ناکہ لگا کر لوٹ مار کی کوشش، ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شاہراہ بھٹو قائد آباد کے مقام پر رات گئے ناکہ لگا کر لوٹ مار کی کوشش کی گئی ہے متاثرہ شہری کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ملیر ایکسپریس وے پر موجود کار سوار نوجوان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں شہری کا کہنا ہے کہ تقریباً 10 لوگوں نے لکڑیاں رکھ کر راستہ بند کرکے لوٹنے کی کوشش کی تاہم شہری نے اپنی مدد آپ اس کوشش کو ناکام بنادیا۔

ویڈیو میں شہری کا کہنا ہے کہ شاہراہ بھٹو کی سیکیورٹ پر مامور کوئی بھی سیکیورٹی اہلکار اس شاہراہ  پر موجود نہیں ہے، شہری نے ویڈیو میں یہ بھی کہا کہ آدھے گھنٹے سے 15 پر کال کی لیکن پولیس اس شاہراہ سے غائب ہے۔

اب اس واقعے پر پولیس کا موقف بھی سامنے آگیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ ملیر پولیس کی بھاری نفری متاثرہ مقام پر پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرہ شہری سے رابطے کی کوشش کررہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شاہراہ بھٹو پر پولیس کی پیڑولنگ بڑھادی گئی ہے، جس مقام پر ملزمان کی نشاندہی کی گئی وہاں ترقیاتی کام بھی چل رہا ہے، ملزمان شہریوں سے لوٹ مار نہیں کرسکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں