کراچی: شہر قائد کے کینٹ اسٹیشن پر شالیمار ایکسپریس کی منسوخ کی گئی بوگی کے مسافروں نے احتجاجاً پٹڑی پردھرنا دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں کینٹ اسٹیشن سے شالیمار ایکسپریس کو صبح 6 بجے لاہور کے لیے روانہ ہونا تھا، پانچ بجکر50منٹ پرٹرین کی بوگی نمبر12 کی منسوخی کا اعلان کیا گیا۔
ریلوے حکام کی جانب سے ٹرین کی منسوخ کی گئی بوگی کے مسافروں نے احتجاجاً پٹڑی پر دھرنا دے دیا، احتجاج کے باعث ٹرین کی روانگی میں ایک گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔
ڈی سی او ریلوے اسحاق بلوچ نے کہا کہ بوگی نمبر 12 میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی، دوسری بوگی لگا کرٹرین کوروانہ کردیا گیا ہے۔
شالیمار ایکسپریس اور ملت ایکسپریس میں تصادم‘ 1 شخص جاں بحق
یاد رہے کہ گزشتہ سال 24 دسمبر کو فیصل آباد میں لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کھڑی ٹرین سے ٹکرا گئی تھی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھا۔
ریلوے حکام کے مطابق شالیمار ایکسپریس کے کھڑی ٹرین کے ساتھ ٹکرانے سے 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں، حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے تھے۔