جمعرات, جون 19, 2025
اشتہار

کراچی: عائشہ منزل پر شاپنگ مال میں آگ لگنے کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے عائشہ منزل پر شاپنگ مال میں آگ لگنے کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی گئی جس میں وجہ تاحال نہیں بتائی گئی۔

محکمہ فائر بریگیڈ کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق عمارت میں ایمرجنسی انخلا کا راستہ، ایمرجنسی لائٹنگ اور پاور بیک اپ نہیں تھا، عرشی شاپنگ مال میں فائر سیفٹی آلات بھی دستیاب نہیں تھے۔

رپورٹ کے مطابق آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ گراؤنڈ فلور پر 169 دکانیں تھیں جو سب جل گئیں، میزنائن  فلور پر 120 دکانوں میں سے صرف 30 کی حالت صحیح ہے۔

متعلقہ: عرشی شاپنگ مال آتشزدگی، متاثرین کے فلیٹ سے کئی موبائل چوری

اس میں بتایا گیا کہ عمارت کی پہلی سے چوتھی منزل تک رہائشی اپارٹمنٹس ہیں، فلیٹس کی کُل تعداد 76 ہے جس میں سے 73 مکمل محفوظ ہیں، دوسری منزل  پر 2 فلیٹس کو معمولی نقصان ہوا جبکہ تیسری منزل پر ایک فلیٹ مکمل جل گیا۔

رپورٹ کے مطابق عمارت سے 500 لوگوں کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ آپریشن کے دوران کوئی موت نہیں ہوئی، 4 لاشیں بلڈنگ میں موجود شاپنگ مال سے نکالی گئیں، عامرت میں کھڑی 18 بائیکس اور ایک گاڑی کو نقصان پہنچا۔

محکمہ فائر بریگیڈ کے مطابق شاپنگ مال کے اردگرد مارکیٹس کو نقصان نہیں ہوا، 12 فائر ٹیندرز، 2 واٹر باؤزر اور 2 فائر اسنارکل نے حصہ لیا، واٹر کارپوریشن کی جانب سے واٹر ٹینکرز کی دستیابی جاری رہی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں