منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

کراچی میں بزنس مین کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ ، مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اسکیم 33 کے قریب بزنس مین کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس وردی جیسی یونیفارم پہن کر ملزمان نے لوٹ مار کی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس وردی جیسی یونیفارم پہن کر ملزمان کی واردات کا مقدمہ سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں درج کرلیا گیا، بزنس مین کواسلحہ کے زور پر گاڑی سے اغوا کیا گیا۔

کراچی کے بزنس مین کی اسکیم 33 کے قریب شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کی واردات ہوئی، ملزمان بیش قیمتی گاڑی اور موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے تھے۔

مدعی محمد جاوید نے بتایا کہ اپنی گاڑی میں سوار ہوکر فیکٹری آرہا تھا کہ کار جس پر پولیس لائٹیں لگی ہوئی تھیں نے مجھے روکا، جس کے بعد دو پولیس یونیفارم جیسی وردی میں ملبوس نے مجھے اسلحے کے زور پر اپنی کار میں بیٹھایا۔

مزید پڑھیں : کراچی : تاجر کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ : ایس ایچ او جمشید کوارٹرز معطل

محمد جاوید کا کہنا تھا کہ ملزمان نے مجھ سے میری گاڑی اور دو موبائل فونز اور رقم چھین لی اور بعد میں ملزمان سپر ہائی وے پر چھوڑ کر گاڑی سمیت فرار ہوگئے۔

یاد رہے اپریل میں موبائل مارکیٹ تاجر کو 29 اپریل کو پولیس نے حراست میں لیا تھا ، بعد ازاں تاجر نے اے ایس آئی رضوان، کانسٹیبل عمر شیخ و دیگر کیخلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔

بعد ازاں تاجر کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اوربھتہ خوری پر اے آئی جی سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او جمشید کوارٹرز اشرف جوگی کو معطل کردیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں