جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کراچی: ڈکیتی کا مقدمہ درج نہ کرنے پر دو تھانوں کے ایس ایچ اوز معطل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی ویسٹ زون میں شہری کی درخواست پر ڈکیتی کا مقدمہ درج نہ کرنے والے دو پولیس افسران کو معطل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے ویسٹ زون میں شہری کے گھر ڈکیتی ہوئی، مقدمہ درج کرنے کی بجائے دونوں تھانوں کے ایس ایچ اوز شہری کو حدود کے تعین میں گھماتے رہے۔

شہری کی شکایت پر ایس ایس پی سینٹرل اور ایس ایس پی ویسٹ نے کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او پیر آباد اور پاپوش نگر کو معطل کردیا۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر جمال اور سب انسپکٹر حسیب کو معطل کرکے شوکاز بھی جاری کیا گیا ہے۔ دونوں پولیس افسران 7 یوم میں جواب دینے کے پابند ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی ایک گھنٹے میں تین قتل، سیاسی جماعت کا کارکن بھی شامل

ادھر کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک گھنٹے میں تین افراد کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کو شبہ ہے کہ اورنگی ٹاؤن اور گلشن اقبال میں پیش آنے والے واقعات کو ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق قصبہ کالونی ڈھائی نمبرکے قریب نامعلوم افراد نے شہری پر اندھا دھن فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں چھالیس سالہ شخص جاں بحق ہوا، جس کی شناخت محمد زیب کے نام سے ہوئی۔

پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کی گولیوں کے 9 خول برآمد ہوئے ہیں، مسلح افراد نے شہری سے موبائل اور رقم کچھ بھی نہیں چھینا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں