کراچی :پولیس کوگرفتار دہشت گردوں سے اہم شخصیات کی ہٹ لسٹ ملی ہے، جس میں شوبز کے کئی اہم نام شامل ہیں.
کراچی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کیخلاف متحرک ہیں، پولیس نے کالعدم تنظیم کے گرفتار دہشت گردوں سے شوبز کی اہم شخصیات کی ہٹ لسٹ برآمد کرلی، ہٹ لسٹ میں معروف فیشن ڈیزائنرخاور ریاض، طارق امین ، ایچ ایس وائے ، نوید رشید، اطہر شہزاد بھی شامل ہیں.
اداکار شمعون عباسی، علی سلیم ، ماڈل ایرج ، احمد بٹ، عبداللہ اعجاز، گلوکار ہما خواجہ، میک اپ آرٹسٹ ببلو اور سماجی کارکن محمد جبران ناصر کے نام بھی ہٹ لسٹ میں موجود ہیں ۔
ڈی آئی جی ساؤتھ ڈاکٹر جمیل احمد کی جانب سے جاری لیٹر کے مطابق دہشت گردوں نے ان شخصیات کو ہدف بنا کر عوام میں خوف و ہراس اور افراتفری پھیلانے کا منصوبہ بنایاہے.
متعلقہ پولیس افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان شخصیات کو آگاہ کریں کہ وہ آمدورفت میں احتیاط برتیں اورانہیں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے مطلوبہ سیکیورٹی فراہم کریں۔