ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

کراچی میں 6 منزلہ رہائشی عمارت میں دراڑیں پڑ گئیں ، مکین خوفزدہ ، سڑکوں پر نکل آئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : لیاری کمہار واڑہ روڈ غریب شاہ پر 6 منزلہ رہائشی عمارت میں دراڑیں پڑ گئیں جس سے مکین خوفزدہ ہوکر سڑکوں پر نکل آئے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری کمہار واڑہ روڈ غریب شاہ کے مقام پرچھ منزلہ رہائشی عمارت میں دراڑیں پڑ گئیں، مختلف فلیٹس میں رہائش پذیرافراد نےعمارت خالی کردی اور سڑکوں پر جمع ہوگئے

مکینوں کا کہنا ہے کہ عمارت کے ساتھ ہی دوسری عمارت تعمیر کرنے کےلئے کھدائی کی گئی ہے، جس کی وجہ سے عمارت کی بنیادوں کو نقصان پہنچا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے ، پولیس کا کہنا ہے عمارت کے متعلق ایس بی سی اے حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے اور عمارت سے متصل سڑکوں کو بند کردیا گیا ہے۔

یاد رہے چند روز قبل بھی کراچی میں گلشن معمارکے علاقے میں عمارت ٹیڑھی ہو گئی تھی، جس کے باعث عمارت کا کچھ حصہ اور سامان گرنے لگا ہے۔

متاثرہ عمارت سے کچھ حصہ گرنے سے 2 افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں، ریسکیواہلکار کا کہنا تھا کہ 4 سے 5منزلہ عمارت کسی وقت بھی گر سکتی ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی اطلاع کے مطابق عمارت زیر تعمیر تھی ، عمارت میں چوکیدار اور دیگر افرادرہائش پذیر تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں