تازہ ترین

ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن کا استعمال غیر قانونی قرار دے دیا

اسلام آباد: ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن...

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر...

خاور مانیکا کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور : سرکاری رقبہ پر ناجائز تعمیرات کے الزام...

صحافی عمران ریاض خان بازیاب ہوگئے

سیالکوٹ: سیالکوٹ پولیس کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا...
Array

کراچی میں باپ نے بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

کراچی: شہر قائد کے علاقے قیوم آباد میں باپ نے بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی قیوم آباد میں سابق پولیس اہلکار بشیر نے بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کو تقریباً 5 گولیاں ماری گئیں، مقتول کی شناخت انیس کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید تفصیلات سامنے آسکیں گی۔

مقتول کی والدہ کا موقف ہے کہ بیٹے کا رشتہ لے کر اتوار کو جارہے تھے لیکن اس رشتے پر شوہر کو اعتراض تھا اور انہوں نےجانے سے منع کیا تھا اس پر انہوں نے طیش میں آکر فائرنگ کرکے بیٹے کی جان لے لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بشیر بیٹے کو قتل کرکے فرار ہوگیا، ملزم سابق پولیس اہلکار ہے، فرار ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق مقتول انیس کو 5 گولیاں ماری گئی ہیں جب مقتول لایا گیا تو وہ انتقال کرچکا تھا، ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -